الیکشن کمیشن کی پلاننگ کمیٹی کا اجلاس،
7 دسمبر کو قومی ووٹر ڈے شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ، مرکزی تقریب ایوان صدر، چاروں گورنر ہائوسز میں بھی تقریبات ہوں گی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ووٹر آگاہی واک ہوگی
جمعہ 17 نومبر 2017 14:46
(جاری ہے)
اس کے علاوہ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ووٹر آگاہی واک ہوگی جس میں میڈیا، سول سوسائٹی، خواتین تنظیمیں اور عوام شریک ہوں گے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 7 دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت کی کہ 7 دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور انتظامات کئے جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اضلاع کی سطح پر انتخابی فہرستوں کے کمپیوٹرائزڈ اندراج کے لئے کام تیزی سے جاری ہے۔ بلوچستان میں یہ کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ دسمبر میں ملک کے تمام اضلاع اور فاٹا میں کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کی ڈیٹا فیڈنگ کا نظام مکمل ہو جائے گا جس سے ضلعی الیکشن کمشنر کے ضلعی دفاتر میں نئے ووٹرز کا اندراج آسانی سے ہوگا۔ اس سے عوام کو سہولت مل جائے گی۔ پہلے یہ نادرا کے ضلعی دفاتر میں سہولت تھی، اب ووٹر اندراج جلد ہوگا۔ اجلاس کے دوران نومبر کے آخر میں 7 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا مرحلہ وار پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن کے لیڈ ٹرینرز کی ٹریننگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں 2500 ماسٹر ٹرینرز کی تربیت ہوگی جبکہ تیسرے مرحلے میں تمام پولنگ عملے کی تربیت ہوگی۔ پولنگ عملے کی ٹریننگ کے تمام مرحلوں کو مئی 2018ء میں مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ بندیوں پر اہم اجلاس اور اس کے انتظامات کے لئے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو الیکشن کمیشن میں بلایا جائے گا۔ اس کے علاوہ خواتین ووٹرز کے اندراج کے لئے ملک کے 79 اضلاع میں خصوصی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس میں نادرا اور سول سوسائٹی کے تعاون سے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں ان خواتین کو ووٹر لسٹوں میں درج کیا جائے گا۔ دسمبر سے یہ مہم شروع ہوگی جس کا افتتاح چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خود کریں گے۔ 2018ء انتخابات سے پہلے تمام خواتین کو انتخابی فہرستوں میں بطور ووٹر اندراج یقینی بنایا جائے گا۔ خواتین اور مردوں کے فرق کو ختم کیا جائے گا۔ نادرا کی موبائل وینز کو ان تمام اضلاع میں بھیجا جائے گا جہاں خواتین کا تناسب مرد ووٹروں کے مقابلے میں کم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.