سینیٹ کے رواں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان

جمعہ 17 نومبر 2017 14:42

سینیٹ کے رواں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے رواں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران انہوں نے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کیا جن میں سینیٹر طاہر حسین مشہدی، سینیٹر احمد حسن اور سینیٹر نزہت صادق شامل ہیں جو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :