فلم ’’ دھڑک ‘‘ میں مختصرکردار کے لئے سری دیوی کے نام پر غور

جمعہ 17 نومبر 2017 14:38

فلم ’’ دھڑک ‘‘ میں مختصرکردار کے لئے سری دیوی کے نام پر غور
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’ دھڑک ‘‘ میں جانہوی کپور کی ماں کے مختصرکردار کے لئے اداکارہ سری دیوی کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’دھڑک ‘‘ میں جانہوی کپور کی ماں کا کردار مختصر لیکن بہت اہمیت کا حامل ہے جو حسین ،وضع دار ،باوقار اور اپنی بیٹی کے لئے محبت کا اظہار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو اور اپنے شوہر کے خلاف جا کر باغی بیٹی جو سماجی اور اقتصادی لحاظ سے کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے لڑکے سے شادی کرنا چاہتی ہے کے لئے کھڑی ہو سکے۔ سری دیوی فلم کی کہانی کو نیا رخ دیں گی، تاہم انہوں نے ابھی تک فلم سائن نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :