ہریتک روشن کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت تصور کر رہا ہوں، ٹائیگر شروف

جمعہ 17 نومبر 2017 14:38

ہریتک روشن کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت تصور کر رہا ہوں، ٹائیگر ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف نے کہا ہے کہ وہ اپنے آئیڈیل ہریتک روشن کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت تصور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف نے ہدایتکار سدھارتھ آنند کی فلم میں اداکار ہریتک روشن کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہریتک سر میرے لئے وکٹری جیسے ہیں، مجھے فلم میں اپنا 100 فیصد سے زائد دینا ہو گا کیونکہ ہریتک سر ہر چیز میں اپنا بہترین دیتے ہیں اور مجھے ان جیسا بننے کے لئے سخت محنت کرنی ہو گی۔ فلم کی عکسبندی آئندہ سال اپریل میں شروع کی جائے گئی جبکہ فلم کا نام تاحال نہیں رکھا گیا۔ فلم 2019 ء میں 25 جنوی کو ریلیز کی جائے گی۔