مسلم لیگ ن کے 70رہنماﺅں نے نواز شریف کے حکم پر لبیک کہنے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 نومبر 2017 13:01

مسلم لیگ ن کے 70رہنماﺅں نے نواز شریف کے حکم پر لبیک کہنے سے انکار کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہاکہ ن لیگ کے ستر رہنماﺅں نے نواز شریف کے حکم پر لبیک کہنے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف کے بلانے پر مسلم لیگ کے 188میں سے دس ممبرز آئے تھے، جبکہ دس پندرہ کو گھروں سے اٹھا کر پولیس کے ذریعے، لالچ دے کر اور مجبور کر کے لایا گیا۔

(جاری ہے)

جس سے صاف ظاہر ہے کہ مسلم لیگ ن اب اپنی پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک کنفرم رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے اسی لوگ پارلیمانی اجلاس میں نہیںآئے۔مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی جذباتی ہو کر اجلاس میں کافی باتیں کیں اور کہا کہ ہم نے محاذ آرائی نہیں کی بلکہ ہمارے خلاف محاذ آرائی ہو رہی ہے۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: