مخالفین حکومت کی ساکھ کومتاثرکرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،اقبال حسن

جمعہ 17 نومبر 2017 13:20

مخالفین حکومت کی ساکھ کومتاثرکرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،اقبال حسن
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ مخالفین حکومت کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن مخالفین کے حصے میں ناکامی کے سواکچھ ہاتھ میںنہیں آئے گاہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے اور عوام بخوبی جانتی ہے کہ حکومت نے آج تک جتنے وعدے کئے ان کو مختصروقت میں پوراکیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کویقین دلاتے ہیں کہ ٹیکس ایشو کو چند دنوں میں حل کریں گے،مخالفین سی پیک کے خلاف ہونے والی سازش کا حصہ نہ بنیں، گلگت بلتستان جیسے حساس خطے میں ہڑتال کرکے غیر ملکی آقائوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، ٹیکسز کے خلاف احتجاج عوام کا حق ہے عوام اپوزیشن کی باتوں میں نہ آئیں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ہم نے جو وعدہ کیا ہے ا س کو ہر حال میں پورا کریں گے۔