افغانستان کا مسئلہ سیاسی طور پر ہی حل ہوسکتا ہے۔اعزازچوہدری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 17 نومبر 2017 12:51

افغانستان کا مسئلہ سیاسی طور پر ہی حل ہوسکتا ہے۔اعزازچوہدری
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17نومبر۔2017ء) امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی طور پر ہی حل ہوسکتا ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے جارج ٹاﺅن یونیورسٹی کے طلباءسے خطاب جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں سے معاشی صورتحال بہتر ہوئی، سی پیک پورے خطے کے کروڑوں افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات اور بات چیت تعطل کا شکار ہے،پاک افغان سرحد کا کنٹرول مشکل کام ہے امریکا مدد کرے۔اعزاز چوہدری نے مزید کہا کہ افغانوں کے زیر قیادت امن عمل میں سہولت کیلئے اپنا کردار جاری رکھیں گے، افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ،یہ مسئلہ سیاسی طور پر ہی حل ہوسکتا ہے،پاکستان میں امن واستحکام کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے۔ بھارت کے حوالے سے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے ہمسائیگی کے تعلقات چاہتا ہے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا حل ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :