Live Updates

سیاسی شعبدہ بازوں نے عوام کی خدمت کی بجائے قوم کا وقت برباد کیا،شہبازشریف

جمعہ 17 نومبر 2017 13:20

سیاسی شعبدہ بازوں نے عوام کی خدمت کی بجائے قوم کا وقت برباد کیا،شہبازشریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیا، لیکن سیاسی شعبدہ بازوں نے عوام کی خدمت کی بجائے قوم کا وقت برباد کیا،2018 کے انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنے والوں کویکسر مسترد کر دیں گے۔

(جاری ہے)

لاہورمیں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، پاکستان ہمارا ہے اور ہم سب نے مل کراسے سنوارنا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ ترقی کا پہیہ روکنا عوام کی خدمت نہیں، الزامات اور منفی سیاست کرنے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، اس سے پہلے عالمی یوم طلبا کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے وطن عزیز کے ہر بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات