عوام 19 نومبر کو اپنے قائد نواز شریف کا ایبٹ آباد میں بھرپور استقبال کریں،

جب بھی نئے صوبے بنیں گے تو سرفہرست صوبہ ہزارہ کا قیام ہو گا اور آ ج بھی اپنے اسی مطالبہ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنے اس مطالبہ سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی ہوں گے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا سابق وزیراعظم نوازشریف کے ایبٹ آباد جلسہ کے سلسلہ میں بالاکوٹ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب

جمعہ 17 نومبر 2017 13:14

عوام 19 نومبر کو اپنے قائد نواز شریف کا ایبٹ آباد میں بھرپور استقبال ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عوام 19 نومبر کو اپنے قائد نواز شریف کا ایبٹ آباد میں بھرپور استقبال کریں، جب بھی نئے صوبے بنیں گے تو سرفہرست صوبہ ہزارہ کا قیام ہو گا اور آ ج بھی اپنے اسی مطالبہ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنے اس مطالبہ سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی ہوں گے۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے 19 نومبر کے ایبٹ آباد جلسہ کے سلسلہ میں بالاکوٹ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بکریال منصوبہ ایک حقیقت ہے اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا تاہم جن افراد کی کوششیں او قربانیاں ہیں انہیں رد کر کے اپنے نام کو بڑھا چڑھا کر پیش کرانے والوں کا اس ضمن میں بال برابر بھی کردار نہیں ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کی مشاورت سے ہی اقدام اٹھا ئے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے علاوہ کسی بھی دوسری جماعت میں جا نے کی فواہوں کو جھوٹا اور بے مقصد قرار دیتے ہو ئے کہا کہ ان کی جماعت عوام ہے اور وہ اسی جماعت کے ساتھ وابستہ ہیں، اپنے 6 الیکشن عوام ہی کی خدمت سے جیت کر عوام ہی کے خادم منتخب ہو تے رہے ہیں۔ انہوں نے کیوائی کے سادات خاندان کی جانب سے وزیراعظم کے نجی دورہ کو کیش کرانے کی حرکت کو غیر اخلاقی قرار دیا اور کہا کہ وزیراعظم اگر تین ارب کا اعلان بھی کریں تو یہ بالاکوٹ اور بکریال منصوبہ کا حق ہے تاہم اگر انہوں نے اس طرح کا کوئی اعلان کیا ہی نہیں تو اس سے عوام کو گمراہ نہ کریں۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملک میں جب بھی نئے صوبے بنیں گے تو سرفہرست صوبہ ہزارہ کا قیام ہو گا اور آ ج بھی اپنے اسی مطالبہ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنے اس مطالبہ سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں اور نہ ہی ہوں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 19 نومبر کو اپنے قائد نواز شریف کا ایبٹ آباد میں بھرپور استقبال کریں۔ تقر یب سے رکن صوبائی اسمبلی میاں ضیاء الرحمن، ضلع ناظم سردار سید غلام ، ممبر ضلع کو نسل سردار سعید، سردار عبدالقدوس، سردار رفیق، یونین کونسل کاغان سے مسلم لیگ(ن) کے رہنما نذیر، مولانا عنایت الرحمن اور ممبر ضلع کونسل میاں الطاف نے بھی خطاب کیا۔