ذاتی اور ادارہ جاتی معاملات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں کام کرنا چاہئے،

تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں تو مسائل بہتر انداز میں حل ہو سکتے ہیں سینیٹرز سحر کامران، عبدالقیوم کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال

جمعہ 17 نومبر 2017 13:14

ذاتی اور ادارہ جاتی معاملات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں کام کرنا چاہئے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) سینیٹ کے ارکان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ذاتی اور ادارہ جاتی معاملات سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں کام کرنا چاہئے۔ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں تو اس سے مسائل بہتر انداز میں حل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں ریاستی اداروں اور اختیارات کی تقسیم کے لائحہ عمل کے حوالے سے ان کے کردار پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ پاکستان کے درست تشخص کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل ہونا چاہئے۔ سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ ماضی میں نظریہ ضرورت کے تحت قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ آئین میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کا نظام اتنا موثر ہو کہ لوگوں کو فوری انصاف ملے۔ عدالتوں میں ہزاروں مقدمات زیر التواء ہیں۔ ججوں کی تعیناتی کے لئے موثر نظام وضع کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :