معاشی ترقی کے لئے ٹیکس وصولی میں اضافہ کرنا ہوگا،

ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی سینیٹ میں تحریک التواء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹرز عثمان کاکڑ، عبدالقیوم اور تاج حیدر کا اظہار خیال

جمعہ 17 نومبر 2017 13:14

معاشی ترقی کے لئے ٹیکس وصولی میں اضافہ کرنا ہوگا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) سینیٹ کے ارکان نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لئے ٹیکس وصولی میں اضافہ کرنا ہوگا۔ ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کی تحریک التواء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ غریب لوگ ٹیکس دیتے ہیں جبکہ بڑے صنعت کار اور تاجر ٹیکس چوری کرتے ہیں۔

نجی شعبے کی بجائے سرکاری شعبے کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ ہے۔ ٹیکس محصولات درست انداز میں خرچ کرنی چاہئیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں اس سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔ سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ ملک کے معاشی مسائل معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ بند صنعتی یونٹس کو چلانے کی ضرورت ہے۔ بیرون ملک افرادی قوت بھیج کر زرمبادلہ حاصل کرنا مسائل کا حل نہیں ہے بلکہ ملکی پیداوار اور صنعت کاری میں اضافے کی ضرورت ہے۔ ملک میں پیداواری عمل بڑھانے کے لئے صنعت کاروں اور کاروباری طبقے کو سہولیات دی جانی چاہئیں۔