ہالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی کی روہنگیا خواتین پر کیے جانے والے مبینہ جنسی تشدد کی شدید مذمت

جمعہ 17 نومبر 2017 13:08

ہالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی کی روہنگیا خواتین پر کیے جانے والے مبینہ ..
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی نے روہنگیا خواتین پر کیے جانے والے مبینہ جنسی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خواتین سے ملاقات کے ارادے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اینجلینا جولی نے کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایک بنگلہ دیشی وفد سے ملاقات کے دوران بتایا کہ وہ جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کا ارادہ رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ میانمار میں فوج کے کریک ڈاوٴن اور ریاستی مظالم سے بچنے کے لیے نقل مکانی کرنے والی روہنگیا خواتین کی بڑی تعداد کو میانمار کی فوج نے منظم انداز میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :