میگا اسٹار امیتابھ بچن ٹریفک حادثے میں موت کے منہ سے بال بال بچ گئے

جمعہ 17 نومبر 2017 13:05

میگا اسٹار امیتابھ بچن ٹریفک حادثے میں موت کے منہ سے بال بال بچ گئے
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) میگا اسٹار امیتابھ بچن پچھلے ہفتہ ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں موت کے منہ سے اس وقت بال بال بچ نکلے جب ان کی مرسڈیز کار کا ایک ٹائر الگ ہوگیا۔بچن اسٹیٹ گورنمنٹ کی جانب سے 23ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کیلئے شہر آئے تھے اور ہفتہ کی صبح وہ ائر پورٹ جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

ایک سینئر سرکاری افسر نے حادثہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ‘ہفتہ کی صبح امیتابھ بچن ممبئی کی فلائٹ پکرنے کیلئے ائرپورٹ جارہے تھے کہ ان کی مرسڈیزکا پچھلا پہیہ اچانک گاڑی سے الگ ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا ‘گاڑی ایک ٹریول ایجنسی کی جانب سے فراہم کی گئی تھی، جسے ہم نے حادثے کے بعد نوٹس جاری کردیا’۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سپر اسٹار کو یہ گاڑی بھاری قیمت ادا کرنے پر دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :