ہمیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے ٹی وی ڈرامے کے معیار پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ‘ فلمسٹار میرا

جمعہ 17 نومبر 2017 12:55

ہمیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے ٹی وی ڈرامے کے معیار پر خصوصی توجہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ و قت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے‘ ہمیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ٹی وی ڈرامے کے معیار پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارتی فلموں کا سحر تو ختم کردیا جس کے بعد لوگوں نے پاکستانی ڈرامے دیکھنا شروع کر دیئے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے ترکی اور اسپینش ڈراموں نے اپنی بہترین پروڈکشن کی وجہ سے جگہ بنالی اور انہیں بہت شوق سے دیکھا جارہا ہے جو لوگ ان ڈراموں کی مخالفت کررہے ہیں وہ ان سے خوف زدہ دکھائی دے رہے ہیں وہ اپنی خامیوں کو دور کرنے کے بجائے ان ڈراموں کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :