دہشتگردی کیخلاف چینی کوششیں قابل تعریف ہیں

دہشتگردی عالمی امن ، سلامتی اور ترقی کیلئے زبردست خطرہ بن چکی ہے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے لئے عالمی تعاون کی مزید ضرورت ہے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

جمعہ 17 نومبر 2017 12:55

دہشتگردی کیخلاف چینی کوششیں قابل تعریف ہیں
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے دہشتگردی کیخلاف چینی کوششوں کی زبردست تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ چین دہشتگردی کیخلاف اپنا تعاون جاری رکھے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی دہشتگردی کیخلاف چین کا تعاون انتہائی قابل تعریف ہے اور میں اس کردار پر چین کی زبردست حوصلہ افزائی کرتا ہوں تا ہم انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کے لئے عالمی تعاون کی مزید ضرورت ہے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول آف اورینٹل اینڈ افریقن سٹڈیز یونیورسٹی آف لندن میں خطاب کے بعد ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ سال اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس بلائی جائے گی جس میں دہشتگردی کیخلاف اقدامات پرغور کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف موثر اقدامات کیلئے سکیورٹی اداروں اور حکومتوں کو رابطے مضبوط بنانے کی فوری ضرورت ہے، گذشتہ سال 100ممالک میں دہشتگردی کے 11000سے زائد واقعات پیش آئے ۔

انہوں نے وارننگ دی کہ دہشتگردی عالمی امن ، سلامتی اور ترقی کیلئے زبردست خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے زیادہ تر واقعات عراق ، افغانستان ، شام ، نائیجریا اور صومالیہ میں ہوئے ،2015ء میں دہشتگردی کے باعث عراق کی کل قومی پیداوار کا 17.3فیصد ، افغانستان کا 16.8فیصد خرچ ہوا جبکہ عالمی معیشت پر دہشتگردی کے اثرات 90ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئے ۔

متعلقہ عنوان :