چترال کے بازار میں خوفناک آتشزدگی ‘ 70 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 17 نومبر 2017 12:39

چترال کے بازار میں خوفناک آتشزدگی ‘ 70 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں
چترال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17نومبر۔2017ء) چترال کے دروش بازار میں خوفناک آتشزدگی کی وجہ سے 70 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چترال کے دروش بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ ، پولیس اور بڑی تعداد میں رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ بجھانے میں کامیاب ہوگئے اطلاعات کے مطابق خوفناک آتشزدگی سے 70 دکانیں اور تین گھر جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔

دکانداروں کے مطابق آتشزدگی سے دکانوں میں موجود ان کا سارا قیمتی سامان جل گیا جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ افیسر نے بازار کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صدر چترال چیمبر بھی موجود تھے۔ آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :