پیراڈائز لیکس کا دھماکہ ، پیراڈائز لیکس کی دوسری قسط آج جاری ہو گی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 نومبر 2017 12:36

پیراڈائز لیکس کا دھماکہ ، پیراڈائز لیکس کی دوسری قسط آج جاری ہو گی
جرمنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2017ء): پیراڈائز لیکس کی دوسری قسط آج جاری ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق پیراڈائز لیکس کی دوسری قسط میں 25 ہزار آف شور کمپنیوں کی تفصیلات جاری کی جائیں گی ۔ پیراڈائز پیپرز میں آف شور کمپنیوں کے مالک اور شئیر ہولڈرزکے نام سامے آئیں گے ۔ آئی سی آئی جے کے مطابق پیراڈائز لیکس کی دوسری قسط آج جاری کی جائے گی جس کے بعد آئندہ کچھ ہفتوں میں مزید اقساط جاری ہوں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں آئی سی آئی جے نے "پیراڈائز لیکس" کے نام سے خفیہ دستاویز جاری کی تھیں۔ ان دستاویزات میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیزاور ملکہ برطانیہ سمیت دنیا کی معروف شخصیات اور کمپنیوں کے نام شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پانامہ کی مشہور لاء فرم موزیک فونسیکا نے پانامہ پیپرز کی دستاویزات گذشتہ برس جاری کی تھیں۔ لیکن اب جاری ہونے والے پیراڈائز پیپرز کمپنی ’’ایپل بائی‘‘ کی دستاویز پر مشتمل ہیں جن کی دوسری قسط آج جاری ہو گی۔