قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام تک ملتوی

جمعہ 17 نومبر 2017 12:55

قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس صدر نشین محمود بشیر ورک کی صدارت میں جاری تھا کہ تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ گنتی کرنے پر کورم پورا نہ نکلا جس پر اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کیا گیا تاہم بعد ازاں کورم پورا نہ ہو سکا اور صدر نشین نے اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا۔

متعلقہ عنوان :