مردم شماری میں معذور افراد کی ظاہر کی گئی تعداد عالمی اداروں کے اعداد و شمار سے مختلف ہے،کشورہ زہرہ

جمعہ 17 نومبر 2017 12:50

مردم شماری میں معذور افراد کی ظاہر کی گئی تعداد عالمی اداروں کے اعداد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) ایم کیو ایم کی رکن کشورہ زہرہ نے کہا ہے کہ مردم شماری میں معذور افراد کی جو تعداد ظاہر کی گئی ہے، عالمی اداروں کے اعداد و شمار اس سے مختلف ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نقطہ ء اعتراض پر انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں معذور افراد کی تعداد 0.48 فیصد بتائی گئی ہے جبکہ عالمی اداروں کے اعداد و شمار اس سے مختلف ہیں، اس کا جائزہ لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :