حکومت سرکاری دفاتر میں معذور افراد کے لئے ریمپ بنانے کے بل کی مکمل حمایت کرتی ہے، وزیر مملکت برائے کیڈ

جمعہ 17 نومبر 2017 12:50

حکومت سرکاری دفاتر میں معذور افراد کے لئے ریمپ بنانے کے بل کی مکمل حمایت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری دفاتر میں معذور افراد کی آمدورفت میں آسانی کے لئے ریمپ بنانے کے بل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ خصوصی افراد کے لئے سی ڈی اے سے متعلقہ اداروں میں خصوصی ریمپس بنوانے کے حوالے سے میرا نجی بل رواں سیشن میں لایا جائے جس پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایسا ہی ایک بل حکومت لا رہی ہے۔ ان دونوں کو اکٹھا کر لیا جائے گا۔ ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔