تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1463.85 فٹ، 5 پیداواری یونٹ بند ہونے سے بجلی کی پیداوار 920 میگاواٹ رہ گئی

جمعہ 17 نومبر 2017 12:44

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر 1463.85 فٹ ہو گئی، 5 پیداواری یونٹ بند ہونے سے بجلی کی پیداوار 920 میگاواٹ رہ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مزید کم ہو کر لیول 1463.85 فٹ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیم میں پانی کی آمد 24500 اور اخراج48 ہزار کیوسک ہے، اسی طرح ڈیم کے 14 میں سے 5 پیداواری یونٹ بند ہو گئے جبکہ 9 یونٹس سے 920 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بارشیں نہ ہونے کے باعث ڈیم میں پانی کی آمد میں کمی اور اخراج میں اضافہ کے باعث لیول میں کمی کا رحجان جاری ہے تاہم بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے لیول میں اضافہ کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :