مانسہرہ میں سی این جی کیلئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری،کل عمل درآمد شروع ہو گا

جمعہ 17 نومبر 2017 12:44

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) مانسہرہ میں سی این جی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، کل کلہفتہ سے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ صبح 6 سے دن 9 بجے تک اور شام 6 سے رات 9 بجے تک لوڈشیڈنگ کی جائے گی، سمری تیار کر دی گئی ہے، ڈی سی مانسہرہ کل ہفتہ کو نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

سوئی گیس دفتر مانسہرہ کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

سی این جی سٹیشن کیلئے (آج) ہفتہ سے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کیلئے سمری ڈی سی مانسہرہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن (آج) ہفتہ کو متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سی این جی سٹیشن پر صبح 6 سے رات 9 بجے تک اور شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک لوڈشیڈنگ کی جا ئے گی جس سے گھریلوصارفین کو ریلیف فراہم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :