ڈپٹی کمشنر ہری پور سید فیاض علی شاہ کی زیر صدارت ایوب پارک میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 17 نومبر 2017 12:44

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور سید فیاض علی شاہ کی زیر صدارت ایوب پارک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساحرہ رحمن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شبیر احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عادل زیب، ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق تنولی، ٹی ایم او سرفراز خان، محکمہ مال کے افسران سمیت دیگر محکمہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر ممبر تحصیل کونسل ذوالفقار قریشی و دیگر شہریوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ہری پور کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

مختلف مدات میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی جا رہی ہے۔ سنیٹری ورکرز موقع پر کم ہوتے ہیں تاہم کاغذات میں تنخواہ وصول کر رہے ہیںاور شہر میں صفائی کا بھی فقدان ہے۔ سردار نصیر خان پور نے کہا کہ ترناوہ بازار میں حکومتی مشینری نے غریبوں سے کھوکھے اور تھڑے واگزار کرائے ناظم طارق آف سریا، لیاقت حیات، تحصیل ممبر علیم پاشا و دیگر نے بھی عوامی مسائل کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی کمشنر سید فیاض علی شاہ نے موقع پر احکامات جاری کئے۔

اس موقع پر شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری لگانے پر خوشی کا اظہار کیا جس وجہ سے عوامی شکایات کا فوری طور پر ازالہ ممکن ہو سکا ہے۔