یونیورسٹی آف سرگودھا انتظامی طور پر ایک بار پھر بحران کا شکا ر ہوگئی

جمعہ 17 نومبر 2017 12:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) یونیورسٹی آف سرگودھا انتظامی طور پر ایک بار پھر بحران کا شکا ر ہوگئی۔پنجاب ہائیر ایجوکیشن نے وائس چانسلر کی اختیارات سے تجاوز کرنے پر سخت سرزنش کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کی سرزنش گورنر کیاختیار استعمال کرنے پر کی گی ہے۔ پنجاب ہائی ایجوکیشن کی جانب سے رجسٹررار کو ہٹانے اور نئے رجسٹرار کو تعیناتی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا -سرگودھا یونیرسٹی میں تاحال کوئی بھی رجسٹرار موجود نہیں جس سے انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا۔ رجسٹرار سرگودھا یونیورسٹی کو اختلاف کی وجہ سے دفتر کے تالے توڑ کر دفتر پر قبضہ کیا گیا تھا۔