پاکستا ن عوام کو خوراک کی فراہمی پر بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی کم خرچ کرتا ہے‘ تحریک انصاف

یہاں بجٹ کاصرف 3.7فیصد ،بنگلہ دیش میں یہ شرح 8.2فیصد جبکہ نیپال میں 13.1فیصد ہے ‘ جمشید چیمہ

جمعہ 17 نومبر 2017 12:39

پاکستا ن عوام کو خوراک کی فراہمی پر بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی کم خرچ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستا ن عوام کو خوراک کی فراہمی پر بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی کم خرچ کرتا ہے ،پاکستان میں 52فیصد آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے جس کیآنے والے سالوں میں انتہائی خطرناک نتائج سامنے آئیں گے ،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان ملک کو آگے لے جانے اور عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانے کی بجائے کرپشن میں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کی دوڑ ہوتی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غذائیت کی عالمی رپورٹ 2017ء کے مطابق پاکستان اپنے بجٹ کاصرف 3.7فیصد خوراک کی فراہمی پر خرچ کرتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بنگلہ دیش میں یہ شرح 8.2فیصد جبکہ نیپال میں 13.1فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی 52آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہے ، زیادہ تر خواتین خون کی کمی اور بچے پرورش میں سست روی کا شکارہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ترقی کے دعوے صرف اشتہارات تک محدود ہیں جبکہ اصل صورتحال اس کے برعکس ہے ۔

پی ٹی آئی پسے ہوئے طبقات کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے اور انہیں روزگار کمانے کے قابل بنانے کا جامع منصوبہ رکھتی ہے اور انشا اللہ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوںکو انتہائی قلیل عرصے میں اپنے پائوں پر کھڑا کریں گے ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختوانخواہ میں اپنے عملی اقدامات سے اپنے نعروں کو سچ کر کے دکھایا ہے اور انشا اللہ 2018ء میں مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومت بنا کر یکساں ترقی کو رواج دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :