مخالفین سن لیں 2018ء کے الیکشن کے بعد بھی ملک میں (ن) لیگ کی ہی حکومت قائم ہو گی ‘پرویز ملک

جمعہ 17 نومبر 2017 12:39

مخالفین سن لیں 2018ء کے الیکشن کے بعد بھی ملک میں (ن) لیگ کی ہی حکومت قائم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مخالفین سن لیں کہ2018ء کے الیکشن کے بعد بھی انشاء اللہ ملک میں ن لیگ کی ہی حکومت قائم ہو گی،اپوزیشن کی سیاست مفروضوں پر مبنی ہے جس کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں،سیاسی مخالفین کی تنقیدکے باوجود سی پیک اور میٹر ٹرین سمیت تمام میگا پرجیکٹس انشاء اللہ مکمل کئے جائیں گے، بعض سیاسی مخالفین عوام کی خوشحالی کے اس عظیم منصوبے کی سیاسی گدھ کی طرح مخالفت کررہے ہیں اور پی ٹی آئی اس میں پیش پیش ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمیاں مرغوب احمد، چوہدری شہباز ایم پی اے ،سید توصیف شاہ،ڈاکٹر اسد اشرف،تنویر ضیا بٹ،رانا احسن شرافت،عامر خان، چوہدری عبدالمجید چن نمبردار،چوہدری جاوید اقبال ،ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عمران خان جتنا چاہے واویلا کریں الیکشن2018ء میں ہی ہوں گے،ملک کے ہر ادارے کی تضحیک ان کا وطیرہ بن چکا ہے،ان کا اصل مقصد ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے ،اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برس کے دوران حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے اور مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں اور فلاحی پروگراموں سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک 21 کروڑ پاکستانیوں کی خوشحالی کا عظیم الشان منصوبہ ہے اور چین کی اس تاریخی سرمایہ کاری کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں، سی پیک پاکستان کیلئے ایک گیم چینجر بن چکاہے اور اس منصوبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔

متعلقہ عنوان :