جرمنی میں 20برس قبل چوری ہونے والی گاڑی مل گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 17 نومبر 2017 12:24

جرمنی میں 20برس قبل چوری ہونے والی گاڑی مل گئی
برلن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17نومبر۔2017ء) جرمنی میں 20برس قبل چوری ہونے والی گاڑی مل گئی ہے۔جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 20برس قبل 1997 میں اپنی گاڑی چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی۔20 سال بعد پولیس نے کھوئی ہوئی اس گاڑی کا پتہ لگا لیا۔آدمی کا خیال تھا کہ اس کی گاڑی چوری ہوگئی ہے جبکہ وہ اپنی گاڑی پارک کر کے بھول گیا تھا۔

گاڑی ایک پرانی انڈسٹریل عمارت جو منہدم کی جانے والی تھی کے گیراج میں پائی گئی۔

(جاری ہے)

لیکن یہ گاڑی عمارت کے انہدام میں رکاوٹ تھی لہٰذا اس گاڑی کی رپورٹ پولیس میں درج کرائی گئی، جنہوں نے پتہ لگایا کہ اس گاڑی کا مالک کون ہے۔جرمنی کے مقامی جریدے کے مطابق پولیس نے کار کے مالک کو ان کی بیٹی کے ہمراہ گمشدہ گاڑی سے ملوایا۔بد قسمتی سے گاڑی مزید کسی کام کی نہیں رہی تھی اور اسکریپ کی جانی تھی۔ایسا ہی ایک واقعہ میونخ میں پیش آیا تھا جہاں گاڑی کے مالک کودو سال بعد اس کی گاری ملی تھی۔ گاڑی میں موجود جوتے میں 40ہزار یوروز کیش جبکہ 50ہزار یوروز مالیت کے آلات تھے۔

متعلقہ عنوان :