اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے-نیب کا وزارت داخلہ کو خط

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 17 نومبر 2017 12:24

اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے-نیب کا وزارت داخلہ کو خط
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17نومبر۔2017ء) قومی احتساب بیورو نے وزارت داخلہ سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے۔ نیب کی جانب سے اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق ملزم اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر کی گئی۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی درخواست میں احتساب عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی موجود ہیں جس پر اگلے 72 گھنٹوں کے دوران فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلسل چوتھی سماعت میں عدم پیشی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے نیب کو ہدایت کی کہ ملزم کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :