خوبصورت خاتون سے ملاقات بلڈ پریشراور شوگر میں اضافے کا باعث بنتی ہے،اسپین ماہرین

جمعہ 17 نومبر 2017 12:22

خوبصورت خاتون سے ملاقات بلڈ پریشراور شوگر میں اضافے کا باعث بنتی ہے،اسپین ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17نومبر2017ء):اسپین کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ خوبصورت خاتون سے ملاقات بلڈ پریشراور شوگر میں اضافے کا باعث بنتی ہے کیونکہ جو مرد حضرات خوبصورت خواتین کے ساتھ ملتے ہیں ان کے جسم میں موجود ایک ہارمون کورٹیسول کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کے باعث بلڈ پریشر اور شوگر میں اضافہ ہو جاتا ہے اور وہ جسمانی اور نفسیاتی امراض کا شکار ہو جاتے ہیں جس کے باعث مردوں کی عمر میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

اور وہ جلد موت کے منہ میں اتر جاتے ہیں ۔واضح رہے کہ ویلینسیایونیورسٹی میں کئی گئی تحقیق میں یہ بھی واضح ہوا ہے کہ جو مرد خوبصورت خواتین سے شادی کرتے ہیں وہ جلد مر جاتے ہیں۔