گلوکارہ راگنی کی یورپ ،دبئی میں کامیاب میوزیکل شوز کرنے کے بعد پاکستان واپسی

تمام شوز مکمل طور پر پیک تھے ،کامیابی پر بڑی خوشی کا احساس ہورہا ہے ‘ وطن واپسی پر گفتگو

جمعہ 17 نومبر 2017 12:28

گلوکارہ راگنی کی یورپ ،دبئی میں کامیاب میوزیکل شوز کرنے کے بعد پاکستان ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) گلوکارہ راگنی یورپ اور دبئی میں کامیاب میوزیکل شوز کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئیں۔ گلوکارہ راگنی نے 20روز تک یورپ کے مختلف ممالک اور دبئی میں اپنی گلوکاری کا مظاہرہ کیا ،ان کے یورپ اور دبئی میں ہونے والے 12شوز شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔

(جاری ہے)

گلوکارہ راگنی اپنے میوزیکل شوز کی کامیابی پر خوش ہیں ۔ وطن واپسی پر انہوںنے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اس سے قبل بھی میں نے یورپ اور دبئی میں متعدد میوزیکل شوز کئے ہیں مگر اس مرتبہ شوز کارنگ ہی نرالہ تھا اور تمام شوز مکمل طور پر پیک تھے ،مجھے ان شوز کی کامیابی پر بڑی خوشی کا احساس ہورہا ہے کیونکہ بیرون ملک میں ثقافتی سفیر کے طور پر پرفارم کررہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :