مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا سینئر صحافی مسعود عبدالرحیم کے بھائی اور محمد انیس کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 17 نومبر 2017 12:25

مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی کا سینئر صحافی مسعود عبدالرحیم کے بھائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے سینئر صحافی مسعود عبدالرحیم کے بڑے بھائی محمود عبدالرحیم اور محمد انیس کی والدہ کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔ مشیر وزیراعظم نے سینئر صحافی ظفر محمود شیخ کی والدہ اور صحافی ذوالفقار بیگ سے ان کے چچا کے انتقال پربھی اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے مرحومین کی مغفرت اورپسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :