مضبوط پارلیمنٹ،خودمختار عدلیہ اور آزاد میڈیا کے باعث پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مزید مضبوط ہورہی ہیں،

پاکستانی قوم بے مثال قربانیوں کے ذریعے دہشتگردی اور انتہا پسند قوتوں کو شکست دے چکے ہیں،آج موثر ترقی کی شرح، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی شعبے میں بہتری کے باعث پاکستان امن اور ترقی کی راہ میں تیزی سے گامزن ہے، پاکستان اور فرانس کے مابین اعلیٰ سطح کے وفود کے مزید تبادلے ہونے چاہئیں پاکستانی سفیر معین الحق کی فرانس کے پاکستان دوستی گروپ کے صدر اور دیگر سے ملاقات اور بریفنگ ، فرانسیسی قومی اسمبلی کا وفد اگلے ماہ پاکستان کا دور ہ کرے گا

جمعہ 17 نومبر 2017 12:25

مضبوط پارلیمنٹ،خودمختار عدلیہ اور آزاد میڈیا کے باعث پاکستان میں ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا کہ مضبوط پارلیمنٹ،خودمختار عدلیہ اور آزاد میڈیا کے باعث پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مزید مضبوط ہورہی ہیں، پاکستانی قوم بے مثال قربانیوں کے ذریعے دہشتگردی اور انتہا پسند قوتوں کو شکست دے چکے ہیں،آج موثر ترقی کی شرح، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی شعبے میں بہتری کے باعث پاکستان امن اور ترقی کی راہ میں تیزی سے گامزن ہے، پاکستان اور فرانس کے مابین اعلیٰ سطح کے وفود کے مزید تبادلے ہونے چاہئیں ، جین برنارڈ سیمپاسیس نے پاکستان فرانس دوستی گروپ کی باقاعدہ صدارت سنبھال لی۔

جمعہ کو تفصیلات کے مطابق پانچ رکنی پارلیمانی وفد فرانسیسی نیشنل اسمبلی کے رکن جین برنارڈ سیمپاسیس اور فرانسیسی نیشنل اسمبلی میں فرانس کے پاکستان دوستی گروپ کے نومنتخب صدر کی سربراہی میں اگلے ماہ دورہ پاکستان کیلئے تیار ہے،یہ دس سالوں میں فرانسیسی نیشنل اسمبلی کے وفد کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا، فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے پاکستان دوستی گروپ کے صدر اور دیگر ارکان سے ملاقات کے بعددورے کا اعلان کیا،پاکستان دوستی گروپ کے ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے سفیر معین الحق نے کہا کہ ایک مضبوط پارلیمنٹ خود مختار عدلیہ اور آزاد میڈیا کے باعث پاکستان میں جمہوریت کی جڑیں مزید مضبوط ہوئی ہیِںپاکستانی قوم بے مثال قربانیوں کے ذریعے آج دہشتگردی اور انتہا پسندقوتوں کو شکست دے چکے ہیں، آج موثر ترقی کی شرح، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی شعبے میں بہتری کے باعث پاکستان امن اور ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے، پاکستان اور فرانس کے مابین دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سفیر نے اس امر پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے مزید تبادلے ہونے چاہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے باقاعدگی سے دوروں کے ذریعے ممالک کی پارلیمنٹس کے درمیان تعمیراتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا، جین برنارڈ سیمپاسیس نے پاکستان فرانس دوستی گروپ کی قیادت کو سنبھال لیا، مسٹر فرکوس پوپیونی اب گروپ کی نائب صدر کی حیثیت سے کام کریں گے۔