نادرا نے افغان پناہ گزینوں کے اندراج کا عمل تیز کردیا ،

گزشتہ چار ماہ میں تین لاکھ 70 ہزار پناہ گزینوں کا اندراج کیاگیا

جمعہ 17 نومبر 2017 12:25

نادرا نے افغان پناہ گزینوں کے اندراج کا عمل تیز کردیا ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) نادرا نے ملک کے مختلف علاقوں میں بغیر دستاویزات کے رہائش پذیر افغان پناہ گزینوں کے اندراج کا عمل تیز کردیا ،ملک بھر میں گزشتہ چار ماہ کے دوران تین لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کا اندراج کیاگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نادرا کے کے مطابق پچھلے چار ماہ کے دوران ملک بھر میں بغیر دستاویزات کے رہائش پذیر تین لاکھ ستر ہزار افغان پناہ گزینوں کا اندراج کیاگیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں دو لاکھ تیس ہزار پناہ گزینوں کا اندراج کیاگیا ہے جبکہ 10 لاکھ پناہ گزینوں کے اندراج کا عمل آئندہ سال 16 جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :