مانسہرہ کے بیشتر محلہ جات میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی آنا شروع ہو گئی، شہریوں کا احتجاج

جمعہ 17 نومبر 2017 12:22

مانسہرہ کے بیشتر محلہ جات میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی آنا شروع ہو ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) مانسہرہ میں بارش کا دوبارہ سلسلہ شروع ہوتے ہی بیشتر محلہ جات میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ صبح اور شام کے اوقات میں گیس کا پریشر انتہائی کم ہو جاتا ہے جس سے گھروں میں خواتین کو کھانا بنانے کے علاوہ دیگر امور کی انجام دہی میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ مانسہرہ میں سی این جی سٹیشنوں کی بہتات اور انتظامیہ کی جانب سے ان کے اوقات کار سردیوں کی مناسبت سے مقرر نہ کرنے سے گھروں میں چولہے جلنا بند ہو گئے ہیں۔ حلقوں کے مطابق ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کو باقاعدہ صبح اور شام کیلئے سی این جی سٹیشنوں کے اوقات کار مقرر کرنے چاہئیں تاکہ گھروں میں چولہے جل سکیں اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :