نواز شریف کے ایبٹ آباد جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے لیگی رہنما حاجی ملک مہابت اعوان متحرک ہو گئے

جمعہ 17 نومبر 2017 12:22

نواز شریف کے ایبٹ آباد جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے لیگی رہنما حاجی ملک ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف کے ایبٹ آباد جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی ملک مہابت اعوان بھی متحرک ہو گئے۔ حاجی ملک مہابت اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں پارٹی کارکنوں اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مسلم لیگی کارکنوں سمیت تاجروں اور مختلف ٹریڈ ونگ کے نمائندوں نے شرکت کی اور 19 نومبر کو ایبٹ آباد میں محمد نواز شریف کے جلسہ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ حاجی ملک مہابت اعوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف کے جلسہ کو بھرپور طریقہ سے کامیاب بنایا جائے گا اور ایبٹ آباد کی عوام ان کا ایبٹ آباد میں فقیدالمثال استقبال کریں گے ۔