نواز شریف کے ایبٹ آباد جلسہ کے حوالہ سے پارٹی عہدیداروں پر مشتمل 7 کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں

جمعہ 17 نومبر 2017 12:22

نواز شریف کے ایبٹ آباد جلسہ کے حوالہ سے پارٹی عہدیداروں پر مشتمل 7 کمیٹیاں ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) ایبٹ آباد کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ مسلم لیگی رہنمائوں کے اجلاس میں چند اصولوں کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں 19 نومبر کو محمد نواز شریف کے جلسہ کے حوالہ سے پارٹی عہدیداروں پر مشتمل 7 کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایبٹ آباد جلسہ میں شرکت کرنے والے تمام یونین کونسلوں سے آنے والے جلوسوں کو رکن صوبائی اسمبلی اور رکن قومی اسمبلی سمیت متوقع امیدواران صوبائی و قومی اسمبلی اپنی قیادت میں جلسہ گاہ تک پہنچائیں گے۔

اس سلسلہ میں تشکیل دی گئی کمیٹیاں اس سارے عمل کی مانیٹرنگ کریں گی۔ تمام رہنمائوں کو ہدایت کی گئی کہ 19 نومبر کے جلسہ کی کامیابی کیلئے پارٹی عہدیدار اور ورکرز دن رات محنت کریں جبکہ ضلع کے تمام علاقوں میں رابطہ عوامی مہم شروع کی جائے۔