فیڈریشن آف چیمبر کے انتخابات میں برسراقتدار یونائیٹڈ گروپ نے غضنفر بلور کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

جمعہ 17 نومبر 2017 12:22

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) فیڈریشن آف چیمبر کے انتخابات میں برسراقتدار یونائیٹڈ گروپ نے غضنفر بلور کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ ہری پور سے مجاہد گروپ کے عاطف اکرام خیبر پختونخوا سے نائب صدر کے امیدوار ہوں گے۔ یونٹی گروپ نے ہری پور چیمبر کے وسیع تر مفاد کی خاطر فیصلہ کو تسلیم کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے انتخابات 2018ء کے صدارتی امیدوار کا جوڑ توڑ ختم ہو گیا، فیڈریشن آف چیمبر میں برسراقتدار یونائیٹڈ گروپ نے طویل مشاورت کے بعد غضنفر بلور کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کر دیا جبکہ مجاہد گروپ خیبر پختونخوا کے مظہر ناصر سینئر نائب صدر کے امیدوار ہوں گے۔

سرحد سے وحید احمد، طارق حلیم، شبنم ظفر، سعیدہ بانو نائب صدر جبکہ پنجاب سے عرفان یوسف، کریم عزیز اور ظفر شیخ نائب صدر ہوں گے۔ صدارتی امیدوار خیبر پختونخوا کی معروف سیاسی شخصیت سینیٹر الیاس بلور کے صاحبزادے ہیں۔