مینگورہ ،52خصوصی بچوں میں ہائیجین کٹس تقسیم

جمعہ 17 نومبر 2017 11:51

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنرسوات عامرآفاق نے دارالامان سوات اورخصوصی بچوں کے ہاسٹل مینگورہ کادورہ کیا،اے ڈی سی محمدطاہر،اے سی بابوزئی شہاب محمدخا،ڈائریکٹرخپل کورمحمدعلی خان،ایس اارایس پی کے اارپی ایم زاہدخان،سی ڈی ایل ڈی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجرمرادعلی اورانچارج دارلامان راحت اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے ،ڈی سی سوات نے دونوں مقامات پرمکینوں کی خیریت دریافت کی اوران کی ضروریات اورمسائل سے آگاہی حاصل کی،انہوںنے دارلامان اورنابینابچوں کے ہاسٹلوں میں 52ہائیجین کٹس تقسیم کیں جبکہ 33کٹس ایک ہفتہ کے دوران فراہم کرنے کاحکم دیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایس آرایس پی اورسی ڈی ایل ڈی کوایک ہفتے کے دروان تمام خواتین اورنابینابچوں کوکمبل اورمیٹریسزفراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔