کراچی پولیس کا کارنامہ ،منشیات فروشوں سے برآمد ایک ٹن چرس فروخت کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 17 نومبر 2017 11:44

کراچی پولیس کا کارنامہ ،منشیات فروشوں سے برآمد ایک ٹن چرس فروخت کر ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17نومبر2017ء ):کراچی پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا ،پولیس نے برآمد ہونے والی ساڑھے چھ ٹن چرس میں سے ایک ٹن چرس فروخت کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے چند روز پہلے کاروائی کرتے ہوئے ناردرن بائی پاس سے 6ہزار 413کلو گرام چرس پکڑی تھی مگر پولیس نے ایف آئی آر نمبر 324میں ردو بدل کر کے ایک ہزار کلو گرام چرس کم کر دی ۔کم کی جانے والی چرس کو ماما یعقوب نامی منشیات فروش کو فروخت کر دیا گیا ۔ڈی آئی جی ویسٹ نے معاملے پر خود تحقیق کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ۔