نواز شریف کے لئے 45دن انتہائی اہم ہیں ،2018 ء کے الیکشن سے باہر بھی ہوں گے ،محمد عاصم نصیر

جمعہ 17 نومبر 2017 11:42

نواز شریف کے لئے 45دن انتہائی اہم ہیں ،2018 ء کے الیکشن سے باہر بھی ہوں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔17نومبر2017ء) :تجزیہ کار محمد عاصم نصیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے لئے حالات پہلے جیسے نہیں رہے جہاں سے پہلے ان کو ٹھنڈی ہوا آتی تھی وہ اب بند ہو گئی ہے 45دن ان کے لئے انتہائی اہم ہیں یہ2018ء کے الیکشن سے باہر بھی ہو سکتے ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اسمبلیوں کے تحلیل کے لئے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اسمبلیوں کو تحلیل کروانے کے حق میں نہیں ہیں نواز شریف نے سینئر رہنماؤں کو ہدایت جاری کی ہے جو کارکن ناراض ہیں ان کو کسی طرح سے ملاقات کے لئے لایا جائے تاکہ پارٹی میں گرفت مضبوط رہے ۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ پارٹی سینٹ کے انتخابات تک یک زبان رہیں گئے اور اب عمران خان کے لئے دیکھنا ہو گا کہ وہ سینٹ کے انتخابات سے پہلے کون سا گیم پلان لے کر سڑکوں پر نکلتے ہیں۔ 

متعلقہ عنوان :