دھند میں کمی ، تمام قومی شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھل گئیں

جمعہ 17 نومبر 2017 11:50

دھند میں کمی ، تمام قومی شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھل گئیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) بارش اور دھند میں کمی کے بعد تمام قومی شاہراہیں ٹریفک کے لئے کھل گئیں، موٹر وے پولیس نے دوران ڈرائیونگ ڈرائیوروں کو چوکنا کے علاوہ نیند اور اونکھ سے بیدار رکھنے کے لئے ویک اپ کالز کا سلسلہ شروع کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق آئی جی موٹروے ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر اسپیشل پٹرولنگ کی گئی۔ رات گئے گاڑیوں کو کھڑے کرکے ڈرائیوروں کو اسپیشل ویک اپ کالز کی گئیں۔ڈرائیوروں کو تازہ دم رہنے اور گاڑی احتیاط سے چلانے کی ہدایت کی گئی۔ 4249 لوگوں کو ویک اپ کالز کی گئیں جبکہ 2995 لوگوں کو ببل گمز دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :