سیکیورٹی فورسز کی بلیدہ واقعہ کے بعد کارروائی ،

فائرنگ کے تبادلے میں ایک شرپسند ہلاک

جمعہ 17 نومبر 2017 11:49

سیکیورٹی فورسز کی بلیدہ واقعہ کے بعد کارروائی ،
تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) سیکیورٹی فورسز نے تربت کے قریبی علاقے بلیدہ میں15افراد کو قتل کئے جانے کے بعد کارروائی کی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شرپسند کو ہلاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز یکیورٹی فورسز نے تربت کے قریبی علاقے بلیدہ میں15افراد کو قتل کئے جانے کے بعد کارروائی کی جس میں ایک شرپسند کو ہلا ک کردیاگیا ۔ادھر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفساد کے دوران 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا گیا ہے۔ایف سی نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ بگٹی، اوچ اور چمن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :