کویتی ایئر لائن کا اسرائیلی مسافر کو نہ لے جانا جائز تھا،جرمن عدالت

ایئر لائن کویتی قوانین کی پاسداری کر رہی تھی اور یہ ان کا حق تھا،عدالت کے فیصلے پر یہودی تنظیموں کی تنقید

جمعہ 17 نومبر 2017 11:46

کویتی ایئر لائن کا اسرائیلی مسافر کو نہ لے جانا جائز تھا،جرمن عدالت
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) جرمنی میں ایک عدالت نے کہاہے کہ کویت کی سرکاری ایئرلائن کویت ایئر ویز کا ایک اسرائیلی مسافر کو اپنی سروسز فراہم کرنے سے انکار کرنا جائز تھا۔کویت ایئر ویز کی جانب سے ایک اسرائیل مسافر کو پرواز سے دستبرار کرنے کے فیصلے کو یہودی تنظیموں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کویت ایئر ویز نے 2016 میں ایک اسرائیلی مسافر کی فرینکفرٹ سے بینکاک کی ٹکٹ منسوخ کر دی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ ایئر لائن کویتی قوانین کی پاسداری کر رہی تھی اور یہ ان کا حق تھا۔ کویت اسرائیل کو ایک قانونی ریاست تسلیم نہیں کرتا۔ عدالت کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایئر لائن کے ملازموں کے لیے کویت میں سنگین قانونی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں تو ان کا مسافر کی ٹکٹ منسوخ کرنا مناسب ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کا کہنا تھا کہ وہ کویتی قانون پر اپنی رائے نہیں دے سکتی اور جرمن قوانین نسل، رنگ، اور مذہب کی بنیاد پر امتیاز کے خلاف ہیں مگر قومیت یعنی سیٹیزنشپ پر نہیں۔

مسافر کے وکیل نے اسے ایک شرمناک فیصلہ قرار دیا ۔ یہودیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم سٹنرل کونسل آف جیوز ان جرمنی کا کہناتھا کہ جو بیرونی کمپنیاں یہودی مخالف قوانین کے تحت کام کرتی ہیں انھیں جرمنی میں اپنے آپریشنز چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔کویتی قوانین کے مطابق مقامی کمپنیاں اسرائیلیوں کے ساتھ کاروبار نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ عنوان :