فلمساز کا شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’ڈان‘‘کا تیسرا سیکوئل بنانے کااعلان

فلم کے تیسرے سیکوئل کیلئے بہترین اسکرپٹ کا انتظار ہے، فلم ساز رطیش سدھوانی

جمعہ 17 نومبر 2017 11:46

فلمساز کا شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’ڈان‘‘کا تیسرا سیکوئل بنانے کااعلان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) بھارتی فلمساز رطیش سدھوانی نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ڈان‘ کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹریو میں فلمساز رطیش سدھوانی سے ان کی فلم ’ڈان‘ کے تیسرے سیکوئل کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے کے لئے پر امید اور خوش ہوں کیوں کہ ڈان کا کردار بھی میرے لئے بہت اہم ہے اس لئے مجھے بہترین اسکرپٹ کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

فلمساز کا کہنا تھا کہ جب ہم نے فلم کا پہلا سیکوئل بنایا تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اس کا دوسرا سیکوئل بھی بنایا جائے گا مگر اب سوشل میڈیا پر صارفین کے اصرار کرنے اور بے پناہ مطالبے پر ڈان کا تیسرا سیکوئل بنانے کے بارے میں بہت سنجیدگی سے سوچنا شروع کر دیا ہے اور بہت جلد فلم پر کام شروع کردیں گے۔واضح رہے فلمساز رطیش سدھوانی اور فرحان اختر کے پروڈکشن ہاؤس ’ایکسل انٹرٹینمنٹ‘ کے بینر تلے بننے والی فلم کا پہلا سیکوئل 2006 اور دوسرا 2011 میں ریلیز ہوا تھا جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ دونوں سیکوئل میں پریانکا چوپڑا نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

متعلقہ عنوان :