Live Updates

برطانوی اتھارٹی نے لندن فلیٹس مریم نواز کی ملکیت ہونے کی تصدیق کر دی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 نومبر 2017 11:15

برطانوی اتھارٹی نے لندن فلیٹس مریم نواز کی ملکیت ہونے کی تصدیق کر دی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ میں دعویٰ کر رہا ہوں کہ برطانوی حکومت اور برطانوی اتھارٹی نے تحریری طور پر ثبوت دے دیا ہے کہ لندن فلیٹس کی مالک مریم نواز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی وزیر یا ن لیگی رہنما آکر میری بات کی تردید کر دے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لندن فلیٹس سے متعلق برطانوی حکومت نے پاکستان کو ثبوت مہیا کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ لوگ ان فلیٹس کو فروخت کرنے کے لیے لگے ہوئے ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ میں اپنی اطلاع پر مبنی بات کہہ رہا ہوں ، برطانوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ چاروں فلیٹس کی مالک ہیں اور انہوں نے عدالت میں جتنے ڈاکومنٹس دئے جعلی ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :