Live Updates

عمران خان بچ جائیں گے جبکہ جہانگیر ترین کے لیے خطرے کی گھنٹے بج رہی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 نومبر 2017 11:07

عمران خان بچ جائیں گے جبکہ جہانگیر ترین کے لیے خطرے کی گھنٹے بج رہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی محمد مالک نے کہا کہ جس اسپیڈ سے اب ٹرائل شروع ہو رہا ہے، جو بھی فیصلے ہونے ہیں اب نیب کورٹ میں ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین کا بھی فیصلہ آنے والا ہے اور ان کے لئے مجھے نا اہلی کیس میں خطرے کی گھنٹیاں نظر آتی ہیں۔ عمران خان کے نا اہلی کیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ عمران خان کیس کی بہت سی باتیں رپورٹ ہوتی ہیں جبکہ نوے فیصد باتیں رپورٹ نہیں ہوتیں ۔

(جاری ہے)

مجھے ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کا جو خطرہ تھا وہ ٹل گیا ہے۔ لیکن جہانگیر ترین صاحب کے لیے اچھی اطلاع نہیں نظر آتی ، اگر وہ نا اہل ہو جاتے ہیں، اور ایک آدھا کسی اور سائیڈ سے نا اہل ہو جاتا ہے ، جیسے کہ شرجیل میمن جیسے لوگ تو ملک میں احتساب کا ماحول بن جائے گا جس کا اثر مثبت ہو گا۔ کیونکہ اب عدالتوں کی جانب سے ٹرائل میں سستی نہیں ہو گی ۔ نواز شریف کے چہرے اور لہجے میں تلخی بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہے اور اس کی وجہ کورٹ کا مزاج ہے کیونکہ ان کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ ابھی عدلیہ کی جانب سے ان پر اور زیادہ تنگی آئے گی ۔ محمد مالک نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات