ڈاکٹر دانش نے زاہدحامد کو عہدے سے نہ ہٹانے کی حیران کُن وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 نومبر 2017 10:56

ڈاکٹر دانش نے زاہدحامد کو عہدے سے نہ ہٹانے کی حیران کُن وجہ بتا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی ڈاکٹر دانش نے زاہد حامد کو عہدے سے نہ ہٹانے کی وجہ بتا دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بد بخت شخص وزیر قانون ہے ، اور میں اس کو بد بخت اس لیے کہہ رہا ہوں کیونکہ ہر وہ شخص ہی بد بخت ہے جو نبی ﷺ کے ختم نبوت کے خلاف ڈرافٹنگ کرے ۔

(جاری ہے)

زاہد حامد نے کہہ دیا ہے کہ اگر مجھے ہٹایا گیا تو میں اس کا نام لوں گا جس نے مجھ سے یہ کام کروایا ہے۔

اس تمام تر معاملے کی تحقیقات کے لیے جو کمیٹی بیٹھی ہے اس نے بھی زاہد حامد کو نامزد کر دیا ہے لیکن کیا وجوہات ہیں کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف زاہد حامد کو نہیں ہٹا رہے؟ زاہد حامد کس کو کہہ رہا ہے کہ میں اس کا نام لے لوں گا؟ ان کا کہنا تھا کہ جب سے زاہد حامد نے یہ دھمکی دی ہے تب سے کوئی ان کو ہٹانے کا نہیں سوچ رہا ۔ ڈاکٹر دانش نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :