Live Updates

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پاکستان تحریک انصاف کے خلاف متحد ،خفیہ معاہدہ طے پا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 17 نومبر 2017 10:54

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن  پاکستان تحریک انصاف کے خلاف متحد ،خفیہ معاہدہ ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17نومبر2017ء ) :پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اتحاد کر لیا ،دونوں جماعتوں میں خفیہ معاہدہ طے پا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے عمران خان کی مقبولیت کو کم کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی سے اتحاد کر لیا ۔دونوں جماعتوں میں خفیہ معاہدہ طے پایا ہے کہ دونوں جماعتوں کے میڈیا سیل سے لے کر جلسوں تک دونوں میں عمران خان کے خلاف پراپیگنڈا کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت عمران خان کی ذاتی زندگی اور انکے پرانے سکینڈلز کو بنیاد بنا کر ان پر کیچڑ اچھالا جائے گا ۔عمران خان کو چھوڑ جانے والے ارکان جاوید ہاشمی ،عائشہ گلا لئی ، اکبر ایس بابر اور انعام اللہ خان نیازی کو عمران خان کے خلاف بطور مہرہ استعمال کیا جائے گا ۔مذہبی ووٹرز کو عمران خان کے خلاف کرنے کے لیے مختلف علماء سے عمران خان کے خلاف فتوے لیے جائیں گے تا کہ عمران خان کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچے۔آئندہ 15دنوں میں یہ مہم شروع ہو جائے گی جس میں عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 15سرکردہ رہنماؤں کو اس کا نشانہ بنایا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات