نواز شریف کے خاندان کو شہباز شریف سمیت کوئی قبول نہیں ہے، مارچ سے قبل کک مارچ ہو گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 نومبر 2017 10:51

نواز شریف کے خاندان کو شہباز شریف سمیت کوئی قبول نہیں ہے، مارچ سے قبل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 نومبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کا تابوت نکلے گا اور ان کے خلاف ثبوت بھی نکلیں گے ۔ آپ نواز شریف کو دیکھ لیں کہ وہ سخت پریشان ہے اور پریشانی اس کے چہرے سے جھلک رہی ہے ، وہ کیا باتیں کر رہا ہے کہ بغض ہے، فیصلہ کروایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ سیاستدان نہیں بلکہ کاروباری شخصیت ہے کیونکہ بڑے سے بڑے اور چھوٹے سے چھوٹے سیاستدان کو ملک عزیز ہوتا ہے لیکن نواز شریف اس میں بھی اپنا ہی نفع نقصان دیکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سب سے بڑی قومی بددیانتی یہ ہے کہ اس نے کوئی لیڈر نہیں بننے دیا۔ نواز شریف کے خاندان کو شہباز شریف سمیت کوئی بھی قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ مارچ سے قبل کک مارچ ہوگا۔ شیخ رشید کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: