سعودی بادشاہ شاہ سلمان اگلے ہفتے اقتدار چھوڑ دیں گے ، برطانوی اخبار کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 17 نومبر 2017 10:35

سعودی بادشاہ شاہ سلمان اگلے ہفتے اقتدار چھوڑ دیں گے ، برطانوی اخبار ..
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17نومبر2017ء ): برطانوی اخبار نے یہ دعوی ٰ کیا ہے کہ شاہ سلمان اگلے ہفتے اقتدار چھوڑ دیں گے اور شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے نئے بادشاہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار ڈیلی میل نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ خاندانی ذرائع کے مطابق یہ طے پایا ہے کہ سعودی عرب کے موجودہ بادشاہ شاہ سلمان اگلے ہفتے خود کو اقتدار سے الگ کر لیں گے اور سعودی عرب کی باگ ڈور اپنے جوان ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاتھ میں دے دیں گے ۔

اقتدار سے الگ ہونے کے بعد شاہ سلمان ملکہ برطانیہ کی طرح بے اختیار ہو جائیں گے جبکہ خادمین حرمین شریفین کا اعزازی عہدہ انہی کے پاس رہے گا ۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بادشاہ بنتے ہی اپنی تمام تر توجہ اپنے حریف ایران پر مرکوز کر یں گے اور ممکنہ طور پر فوجی کاروائی پر بھی غور کریں گے ۔